یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی اپریل میں چاند پر پہنچ جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی اپریل میں چاند پر پہنچ جائے گی
یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی اپریل میں چاند پر پہنچ جائے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پہلے چاند مشن کے سلسلے میں روانہ ہونے والی چاند گاڑی راشد روور نے خلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں راشد روور سے زمینی پر موجود سائندانوں کی ٹیم کو تازہ ڈیٹا موصول ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اماراتی راشد روونے اب تک کامیابی سے 1،34 ملین کلو میٹر کا خلائی سفر مکمل کیا ہے۔ امکانی طور پر چاند پر ماہ اپریل میں اتر سکے گی۔

زمین پر موجود خلائی مرکز کی ٹیم نے ہر ہفتے راشد روورسے رابطے کی صورت اس کے بارے میں ڈیٹا کا جائزہ لیگی اور راشد روور کی کامل درستی کے ساتھ ورکنگ کے بارے میں رپورٹس تیار کرے گی۔

راشد روورکو چاند مشن پر روانہ کرنے والی زمینی ٹیم اس کے چاند پر اترنے سے پہلے 12 کے قریب ایسی فرضی اقدامات کرے گی جو چاند گاڑی کے چاند پر اترنے کے بعد کے امکانی ڈیٹا سے متعلق ہوں گے۔

راشد روورخالصتا امارات کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تیار کردہ چاند گاڑی ہے۔ اسے گیارہ دسمبر کو فلوریڈا کے خلائی مرکز سے چاند مشن پر روانہ کیا گا تھا۔ راشد روورچاند پر اترنے کے بعد چاند کی سطح سے متعلق حقائق پر مبنی ڈیٹا زمین پر منتقل کرنا شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا

اس میں چاند پر موجود ذرارت، دھول، لینڈنگ ایریا کی ہیت اور موسم وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہی دینے کے علاوہ دیگر حقائق کی بھی تصویر کشی کرے گی۔

Related Posts