اسٹاک مارکیٹ میں 262.33 پوائنٹس کی زبردست تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 262.33 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41577.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.63 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار 706 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:درآمدی لکڑی بہت مہنگی پڑ رہی ہے،قیمت کو کم کیا جائے،شرجیل گوپلانی

اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 197روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 200 روپے 6 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts