اسٹاک مارکیٹ میں 518.13 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 518.13 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 518.13 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 518.13 پوائنٹس کی مندی کے بعد 42237.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پوریکاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.21 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 7 کروڑ 10 لاکھ 3 ہزار 522 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی آنے لگی، جبکہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

ا سٹیٹ بینک کے کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:مختلف شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی، شارٹ فال 7365 میگا واٹ تک پہنچ گیا

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 197 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 197 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts