بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

راولپنڈی:افسوس ناک واقعے میں بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں فائرنگ کر کے کار شوروم کے مالک اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں کار چوک کے قریب ایک کار شوروم پر فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں شوروم کا مالک شریف اور اس کا بیٹا عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ شریف کے دوسرے بیٹے نے کی اور موقع سے فرار ہو گیا، دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جلد مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کی تلاش بھی پولیس نے شروع کر دی گئی ہے اور اس کے لیے پولیس کی ٹیم چھاپے مار رہی ہے، پولیس حکام نے کہا ہے کہ بہت جلد مجرم کو گرفتار کرکے کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور پولیس مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں بھی ناکام نظر آرہی ہے، ملکی حالات اور گھریلو ناچاکی کی وجہ سے بھی قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعے کے محرکات کیا تھے، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا اور بہت جلد رپورٹ تیار کر کے افسوناک واقعے کی وجوہات بارے آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts