پاکستانی وینٹی لیٹرز عالمی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات عالمی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزارت سائنس کی جانب سے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 57 وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن میں سے 16 اے ٹی پی کے معیار پر پورا اترتے ہیں، پاک وینٹ ون اور لائیو وینٹ ون وینٹی لیٹر کی ڈریپ کے ذریعے کلینیکل توثیق کی گئی ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ 2 مزید وینٹی لیٹرز پی ای سی کے ساتھ تصدیق کے آخری مراحل میں ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے تیارکردہ وینٹی لیٹر سسٹم عالمی معیار کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔

اس موقع وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں تیار وینٹی لیٹرز اور طبی آلات عالمی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی وزارت صحت کا حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین کی خوراک دینے کا اعلان