ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگا واٹ تک پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگا واٹ تک پہنچ گیا
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگا واٹ تک پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگا واٹ تک جا پہنچا، شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی کم پیداوار کا خمیازہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہاہے۔ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگا واٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 415 میگا واٹ بجلی بن رہی ہے جبکہ سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگا واٹ ہے۔

پانی سے 4 ہزار 622 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے۔

محکمہ توانائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 284 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

اسلام آباد ریجن میں بھی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

بجلی کی کم پیدوار کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ آئیسکو کو بھی 550 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:انوائس سروس چارج نہ لیے جانے کی خبریں غلط ہیں، ایف بی آر

بجلی کی طویل بندش اور شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، پورا دن بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین تنگ آگئے، کم وولٹیج کی وجہ سے اشیاء خراب ہونے لگی ہیں۔

Related Posts