نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،شہباز گِل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،شہباز گِل
نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں،شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایشین ٹائیگر بنانے کے بلند و بانگ جھوٹے دعوے کرنے والوں نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا، نا اہلوں کی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 6ماہ میں اندھیرا ختم کرنا جلدبازی نہیں شعبدہ بازی تھی،پیٹ پھاڑ کر گھسیٹنا جلدبازی تھی یا شعبدہ بازی؟،یہ بھی وضاحت کریں۔

شہبازشریف کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایشین ٹائیگر بنانے کے بلند و بانگ جھوٹے دعوے کرنے والوں نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا، نا اہلوں کی انہی شعبدے بازیوں کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پھیلانے کا دعوی کرنے والوں نے صنعتوں کا دیوالیہ نکالا، تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر چھوڑنے والے معیشت کے الف ب سے نابلد ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ سلمان رفیق کو سوچنے کی نہیں رسیدیں دینے کی ضرورت ہے، خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے پر اندر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کیبنٹ کا حصہ ہوکر خواجہ برادران نے بھی خوب لوٹ مار کی، سعد رفیق کے اکاؤنٹس میں 8 سال کے دوران 46 کروڑ 60 لاکھ منتقل ہوئے، 10 سال میں 500 سے زائد ٹرانزیکشنز کے زریعے 2 ارب 96 کروڑ کی رقم جاری ہوئی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہچایا، شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ درباری اپنے آقاؤں اور آقا درباریوں کی کرپشن کی وضاحتوں میں لگے ہوئے ہیں، نااہلوں کا میڈیا پر تقریریں نہیں عدالتوں کو رسیدیں دینے کا وقت ہے۔

Related Posts