ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ 

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں (36 کروڑ 22 لاکھ) روپے ملیں گے جبکہ رنز اَپ ٹیم کو نصف رقم یعنی 18 کروڑ ادا کی جائے گی۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ روپے، سپر مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 70 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 58 لاکھ روپے) جبکہ پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر (90 لاکھ 57 ہزار روپے) کی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی سپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی آٹھ ٹیموں میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، افغانستان، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

Related Posts