پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن
پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ کیا منتخب نمائندے ناکام ہوئے کہ اب معاملات کورٹ تک پہنچ گئے؟۔ جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عدالت بھی پاکستان کا ایک ادارہ ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ہر تین سال بعد منتخب ایسا ہونا کیا تاریخ کے لیے درست ہے؟،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ حکومت ہی ناجائز ہے،میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ آیا ہوں۔

صحافی نے سوال کیاکہ کیا عدالت میں وزیر اعظم کے خلاف اس طرح آنا درست ہے؟۔ مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ کیا آپ ایسے نالائق حکومت کیلئے ہمدردیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:علی زیدی کی منحرف رکن کے گھر کے باہر 4پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر تنقید

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ انصاف کیلئے عدالت آئے ہیں، امید ہے عدالت آئین وقانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی سیاسی جدوجہد عدالت میں نہیں لڑیں گے،ہم عدالت میں اپنی آئینی اور قانونی جدوجہد اپنے وکلا کے ذریعے لڑیں گے۔

Related Posts