عمران خان گیم ہار چکے،ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز
مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔ نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا.

مریم نواز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا۔ عمران خان کی گنتی کبھی پوری نہیں تھی۔

کبھی آپ کہتے ہیں جو چھوڑ کر چلے گئے وہ لوٹے ہیں، کبھی انہیں کہتے ہیں واپس آ جاؤ، کچھ نہیں کہوں گا، جو آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔

آپ کوپتہ ہی نہیں ملک کو کیسے چلایا جاتا ہے، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہو رہے۔ آپ اپنے 10 لوگ پورے کر لیں، 10 لاکھ لوگ جمع کرنیکی ضرورت نہیں۔ آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، نیوٹرل کے لفظ پر آپ کی پارٹی بکھر گئی۔

مزید پڑھیں:پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے، ان کے خلاف کسی ملک کو سازش کی ضرورت نہیں، یہ اپنے لیے خود کافی ہیں۔ سازش والی بات نہ کریں، لوگ آپ پر ہنستے ہیں۔

Related Posts