کراچی میں سب سے مشہور 3چرغہ اسپاٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The 3 most popular chargha spots in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ہر رنگ، نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں اور اسی طرح شہر قائد میں کھانے کے حوالے سے بھی ہر قسم کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں۔

کراچی میں چٹ پٹا ، مسالے دار چرغہ بھی شہریوں کی ایک مرغوب غذاء ہے، تیز مسالوں اور تیل میں تلا ہوا چرغہ کھانے والوں کو آداب بھلا دیتا ہے۔ کراچی میں چرغہ کھانے کے شوقین بڑے اہتمام کیساتھ چرغہ پارٹیاں منعقدہ کرتے ہیں اور شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں دستر خوان چرغے کے بغیر اداھورا سمجھا جاتا ہے۔

ایم ایم نیوز نے اپنے قارئین کیلئے کراچی میں چرغہ کے 3 بہترین مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

بروسٹ ٹاؤن

The 3 most popular chargha spots in Karachi

حسین آباد میں واقع بروسٹ ٹاؤن میں 1994 سے شہریوں کو چٹے پٹے چٹخارے دار چرغے سے شہریوں کی تواضع کی جارہی ہے، بروسٹ ٹاؤن کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم نے سب سے پہلے اسپائسی گرل چرغہ متعارف کرایاکیونکہ اس سے پہلے کراچی میں لاہور چرغہ مشہور تھا جو تلا جاتا تھا لیکن اس میں خستہ اور کرارپن نہیں ہوتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے لاہور چرغہ کی اس کمی کو پورا کیا اور ہم مشین میں چرغہ تیار کرتے ہیں اور اس مشین میں 20 مرغیاں 30 سے 35 منٹ میں تیار ہوجاتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم چکن کو اچھی طرح دھونے کے بعد اس میں مسالے لگاتے ہیں اس کے بعد کٹ لگاکر دوبارہ مسالہ لگایا جاتا ہے اور پھر اس کو ہاتھ سے پالش کیا جاتا ہے اور مسالہ اچھی طرح سے رچنے کے بعد چکن کو مشین میں ڈال دیا جاتا ہے۔2004 کے بعد گرل چرغہ بہت زیادہ عام ہوچکا ہے اور لوگ چرغہ بیحد پسند کیا جاتا ہے۔ہمارا اوپن کچن ہے اور کوئی بھی ہمارا کچن دیکھ سکتا ہے۔کراچی کے شہری چٹ پٹا کھانے کا شوق رکھتے ہیں اس لئے شہریوں کو جتنی بھی چٹ پٹی چیزیں ملیں وہ پسند کرتے ہیں۔فل چکن یعنی ایک کلو ایک ہزار اور آدھا کلو 500 روپے میں پیش کیا جاتا ہے۔

کیفے لذیز

The 3 most popular chargha spots in Karachi
برنس روڈ کراچی پر قائم کیفے لذیز کا چرغہ اپنی مثال آپ ہے، یوں تو برنس روڈ پر انواع اقسام کے کھانے دستیاب ہیں لیکن کیفے لذیز کا چرغہ اپنی خوشبو سے شہریوں کو اپنی طرف کھینچ لیتاہے۔کیفے لذیز کے عملے کا کہنا ہے کہ 35 سال سے کیفے لذیز اپنے اسٹیم روسٹ کی وجہ سے شہریوں کی اولین پسند ہے اور پورے شہر سے لوگ یہاں چرغہ کھانے کیلئے آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چکن کا اچھی طرح دھونے کے بعد مسالہ لگا کر 5 سے 6 گھنٹے کیلئے رکھ دیتے ہیں اور اس کے بعد اسٹیم پر لگایا جاتاہے جس کے بعد فرائے کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم خالص گھی اور خالص مسالے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہری بڑے شوق سے ہمارا چرغہ کھانے کیلئے آتے ہیں۔کراچی کے شہری زیادہ تر چٹ پٹے کھانے پسند کرتے ہیں اس لئے ہمارا چٹ پٹا چرغہ لوگوں کو بہت پسند آتا ہے۔ گرل والا چرغہ بہت کم لوگ پسند کرتے ہیں کیونکہ اصل چرغہ لاہوری ہے اور لوگ یہی کھانا پسند کرتے ہیں۔یہاں فل چرغہ 800 اور ہاف 400 روپے میں فراہم کیا جاتا ہے۔

ڈیفنس لاہوری چرغہ

The 3 most popular chargha spots in Karachi

ڈی ایچ اے فیز ٹو ایکسٹینشن میں ڈیفنس لاہوری چرغہ بھی شہریوں کو اپنے چٹ پٹے مسالے دار چرغے سے سیر کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، ڈیفنس لاہور ی چرغہ کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم چکن کو دھونے کے بعد سرکہ اور لیموں کے رس میں ڈبو دیتے ہیں جس سے چکن اچھی طرح صاف ہوجاتا ہے اور جمع ہوا خون بھی الگ ہوجاتا ہے، اس کے بعد ہم کٹ لگاکر نمک لگاتے ہیں پھرمالش کرتے ہیں اس کے بعد مسالہ لگاکر دو گھنٹے مسالے میں رکھ دیتے ہیں اور دو گھنٹے بعد دوبارہ مالش کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم خود مسالہ تیار کرتے ہیں اور تمام اشیاء خالص استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیم اور فرائے دونوں چرغے فرمائش پر تیار کرکے پیش کرتے ہیں اور دونوں لاہوری اسٹائل میں بنائے جاتے ہیں اور کالی مرچی کا کڑک چرغہ بھی لوگ بہت پسند کرتے ہیںاس کو اسٹیم نہیں دیا جاتا۔ ہمارا کالی مرچی کا چرغہ 9سو، اسٹیم اور فرائے چرغہ 8 سو روپے میں پیش کرتے ہیں۔

Related Posts