گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد سامنے رکھ کر کیا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد سامنے رکھ کر کیا۔وزیرِ اعظم
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد سامنے رکھ کر کیا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے 73ویں قومی دن کے موقعے پر گلگت بلتستان آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں وزیرِ اعظم ہوں گلگت بلتستان کا قومی دن آپ کے ساتھ گزاروں گا جبکہ میں 15 سال کی عمر میں پہلی بار گلگت بلتستان آیا تھا۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی دُنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی، یہاں کے اسکاؤٹس نے جانیں دے کر اِس خطے کو آزاد کرایا، ہم نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا جو اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے جانثاروں کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ میں وطن کیلئے جان قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتاہوں جبکہ ہماری اوّلین ترجیح کمزور طبقے کو ترقی و خوشحالی کی طرف لانا ہے۔

نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور پاکستان سے نفرت کرنے والی حکومت مسلط ہے۔ پاکستان میں ایسا کوئی ہفتہ نہیں گزرتا جب ہمارے فوجی جوان زندگی کی قربانی نہ دیتے ہوں جبکہ پاکستان کی حفاظت کیلئے مضبوط فوج کی موجودگی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم  ذاتی اور ملکی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔شبلی فراز

Related Posts