چارسدہ میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 1 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ 1 اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ چارسدہ کی ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر پیش آیا۔ ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس چوکی کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر ایجنسی میں خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد دینے کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ ایک زخمی اہلکار کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر ایجنسی میں جمعرات کو ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

مقامی پولیس اہلکاروں نے 2 روز قبل میڈیا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس چوکی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس سے تھانے میں آگ لگ گئی۔

اس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے، اور1 زخمی اہلکار حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔