لاہور: حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد پاکستان نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلالیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے دھانی اور زمان کو بلایا گیا ہے، نسیم یا حارث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے تو ان کے متبادل دونوں کو شامل کیا جائے گا۔
قومی ٹیم مینجمنٹ اے سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے حارث رؤف اور نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر متبادل کی درخواست کرے گی۔
بھارت کے ہاتھوں شکست، بابر اعظم نے ذمہ داری قبول کرلی
ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے باعث اہم فاسٹ بالرز کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی اس لیےشاہ نواز دھانی اور زمان خان کو پہلی دستیاب فلائیٹ سے کولمبو بُلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے انجری کی وجہ سے بھارت کیخلاف بیٹنگ بھی نہیں کی تھی۔