کولڈ ڈرنکس، آئس کریم، بسکٹ اور چپس پر بھی ہوگا ٹیکس کا وار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف خوراکی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کا مقصد محصولات میں اضافہ کر کے بجٹ خسارے کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خاص طور پر فروزن گوشت، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹ جیسی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ ساسز اور تیار شدہ کھانوں پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز میں ای کامرس پلیٹ فارمز سے متعلق بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت آن لائن خرید و فروخت پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ کا حجم تقریباً 18 ہزار ارب روپے ہے، جس میں نئے ٹیکس کے طور پر تقریباً 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ مالی خسارہ کم کیا جا سکے۔

Related Posts