پنجاب میں میٹرک طلبہ کی ای بائیک اسکیم کا بڑا مرحلہ! اب بائیکس کب ملیں گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے میٹرک کے طلبہ اور طالبات کے لیے ای بائیکس اسکیم پر پیشرفت کرتے ہوئے تصدیقی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان اس سہولت کے اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ای بائیک اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواروں کا تمام ریکارڈ صوبے بھر کے متعلقہ اسکولوں کے سربراہان کو بھیج دیا ہے۔ اسکول ہیڈز کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نویں اور دہم جماعت کے طلبہ کے کوائف کی فوری جانچ پڑتال کریں۔

تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت یعنی صرف 24 گھنٹے کے اندر اندر طلبا کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل مکمل کرکے اپنی حتمی رپورٹ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو واپس ارسال کریں۔

اہلیت کی بنیادی شرائط

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے طالب علم کی عمر 16 سے 18 سال کے درمیان ہونی لازمی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صرف ان ہی طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دی جائیں گی جن کا ڈیٹا اسکولوں کی جانب سے تصدیق شدہ ہو کر موصول ہوگا۔

واضح رہے کہ اس الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے پہلے ہی پنجاب بھر کے اسکولوں سے لاکھوں طلبہ کی جانب سے درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں اور اب تصدیقی مرحلہ مکمل ہوتے ہی بائیکس کی فراہمی کا عمل تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

Related Posts