نادرا میں غلط آدمی کی موجودگی سے سب کے بینک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme-Court-of-Pakistan
Supreme-Court-of-Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نادرا ملازم کی نوکری سے برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دور ان اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس گلزار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے، یہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی اہمیت کا ہمیں اندازہ ہے، نادرا میں غلط آدمی ایک دن کے لئے بھی قابل قبول نہیں، نادرا میں غلط آدمی کی موجودگی سے سب کے بینک اکاؤنٹس غیر محفوظ ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ائیرپورٹ پولیس نے چوری کے الزام میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چوری کے جرم میں پی آئی اے کے 2 ملازم گرفتار، 4 لاکھ روپے برآمد

 

Related Posts