سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ قیادت سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تعطیلات کا اعلان کراچی سمیت صوبے بھر میں بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے باعث کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کا عکس

محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جون سے آئندہ 2 ماہ تک چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں 48 ہزار 800 سے زائد پرائمری، ایلیمنٹری،  مڈل، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز ہیں۔ 

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جس نے متعدد شہریوں کو بیمار کردیا۔ 8 روز قبل محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 16 مئی کے روز کہا کہ آنے والے دنوں میں شہر قائد میں مزید گرمی بڑھے گی، قبل ازیں شہر میں درجہ حرارت 42.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آنے والے دنوں میں اس درجہ حرارت میں کسی قسم کی نہیں آئے گی۔

Related Posts