کراچی :جامعہ اردو کے نگران کیخلاف اساتذہ و ملازمین نے کمر کس لی، ادارہ میں مالی مسائل اور اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج، صدر مملکت سے سینیٹ کا اجلاس بلاکر وائس چانسلر کی تقرری کامطالبہ کردیا۔
انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، انجمن غیر تدریسی ملازمین عبدالحق کیمپس، تحفظ حقوق ملازمین فورم گلشن اقبال کیمپس کا مشترکہ اجلاس عبدالحق کیمپس کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ گزشتہ دو سال میں یونیورسٹی کیلئے مستقل وائس چانسلر کاتقرر نہیں کیا جاسکا۔
اجلاس میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سینیٹ کا اجلاس طلب کریں۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ یونیورسٹی میں خودساختہ نگران کی وجہ سے مالی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کو ہاؤس سیلنگ ادا نہیں کی گئی، اسی طرح جزوقتی اساتذہ کو گزشتہ دو سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
انجمن اساتذہ نے نگران جامعہ اردو کو بحران کی وجہ قرار دے دیا
جامعہ اردو کے متنازعہ ترین رجسٹرار ڈاکٹر صارم کیخلاف اساتذہ میدان میں آ گئے