ایس او پیزپر عمل نہ کیا گیا تو سخت فیصلے کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبے میں کورونا وائرس سے بچا کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)پر عمل نہ کیا گیا اور کیسز میں اضافہ ہوا تو سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر قانون، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عباسی شہید اسپتال میں فوری کووِڈ 19 کا وارڈ فعال کرنے کی ہدایت دی جس پر انہیں بتایا گیا کہ عباسی شہید اسپتال کے کچھ واجبات ہیں جس کی وجہ سے وارڈ بند ہے۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو واجبات کی آڈٹ اور ویریفکیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عباسی شہید ہسپتال میں کووڈ وارڈ فوری کھولنے کا حکم دیا۔

صوبائی سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ 10 سے 16 مئی تک کراچی کے ضلع شرقی میں کیسز مثبت آنے کی شرح 26 فیصد رہی۔انہوں نے کہا کہ کراچی جنوبی میں 17 فیصد، وسطی میں 14 فیصد، حیدرآباد اور ملیر میں 11 فیصد، سکھر میں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 10 سے 16 مئی تک صوبے 43 اموات ہوئیں، جو تشویشناک ہیں۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ مئی میں کل 143 اموات ہوئی ہیں جن میں 123 ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر اور 19 گھروں میں ہوئی ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں 664 وینٹی لیٹر بیڈز ہیں جن میں سے 58 پر مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے علاوہ ازیں سندھ میں ایک ہزار 814 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں جس میں سے 460 زیر استعمال ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عید کی چھٹیوں میں ایکسپو سینٹر میں 13 ہزار 634 افراد کو ویکسینیشن لگائی گئی جبکہ پورے صوبے میں اس عرصے میں 59 ہزار 886 افراد کو ویکسین لگائی۔

اجلاس میں سندھ حکومت نے این سی او سی کے مارکیٹس، ٹرانسپورٹ کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی۔تاہم وزیر اعلی نے کہا کہ جمعرات کو ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے اگر ایس او پیز کا احترام نہیں کیا گیا اور کیسز میں اضافہ ہوا تو سخت فیصلے کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق

Related Posts