واشنگٹن: امریکا کے مختلف علاقوں میں بد ترین طوفان اور ہواؤں کے شدید جھکڑوں کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاری بیان میں امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان کے باعث 7افراد ، جنوبی ریاست آرکنساس، الباما، مسیسپی اور الینوئے اور انڈیانا میں 14افراد ہلاک ہوئے۔
بھارتی مسلمانوں کو گھر میں بھی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا
گزشتہ روز ہی طوفانی سسٹم نے امریکا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچانا شروع کردی۔ اتوار کی شب تک تیز ہواؤں، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ آکنساس میں طوفان کے دوران 5افراد ہلاک ہوئے۔
بد ترین طوفان کے نتیجے میں درخت زمین سے اکھڑ گئے، بجلی کی تاریں گر گئیں، کاریں اور گاڑیاں الٹ گئی، کئی گھر بھی تباہ ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نیشنل گارڈز ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاستی حکومتوں سے تیز تر امداد کا وعدہ کر لیا۔ گزشتہ ہفتے بھی آئیووا سے لے کر مسیسپی تک طوفان کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ موجودہ طوفان سے مزید تباہی پھیلی۔
الینوائے ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کرافورڈ کاؤنٹی میں طوفان کے باعث ایک مکان منہدم ہوگیا جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈیانا میں بھی سلیوان کاؤنٹی میں طوفان کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔