اسٹاک مارکیٹ میں 113.56 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 113.56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز 130,973,488 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 124,087,701 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 5.877 بلین روپے کے مقابلے 6.120 ارب روپے کے حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 328 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 152 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 146 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین سرفہرست ٹریڈنگ کمپنیاں جن میں ورلڈ کال ٹیلی کام کے 20,606,814 حصص 1.17 روپے فی حصص کے ساتھ، پاک پٹرولیم کے 12,289,269 حصص کے ساتھ 75.35 روپے فی حصص، اور دیوان موٹرز 6,197,500 حصص کے ساتھ 14.48 روپے فی حصص تھے۔

نیسلے پاکستان نے سب سے زیادہ 94.99 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو کہ 5,300.00 روپے پر بند ہوا جبکہ رنر اپ ماری پیٹرولیم ایکس ڈی تھا جس کی فی حصص قیمت میں 32.63 روپے کے اضافے کے ساتھ 1,454.35 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اربوں کا نقصان کرکے بھی میٹا ورس پلان پر قائم

پاک سروسز میں 157.13 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی جو 1,938.00 روپے پر بند ہوئی اور اس کے بعد سیمنز پاک کی قیمت 47.64 روپے کی کمی کے ساتھ 587.58 روپے پر بند ہوئی۔