فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اربوں کا نقصان کرکے بھی میٹا ورس پلان پر قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اربوں کا نقصان کرکے بھی میٹا ورس پلان پر قائم ہیں۔ گزشتہ برس ان کی کمپنی نے کم و بیش 13 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کا خسارہ برداشت کیا۔

تفصیلات کے مطابق رئیلٹی لیبز کے کاروبار کی آمدن سے پتہ چلتا ہے کہ لیبز نے 2022 میں 13 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کا نقصان کیا۔ آپریٹنگ نقصانات بھی عروج پر ہیں جو میٹا ورس بلڈنگ ڈویژن کیلئے سب سے بڑا سالانہ نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا کا کرپٹو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ

 گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں رئیلٹی لیبز ڈویژن کو 4 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا جو پاکستان کے موجودہ زرِ مبادلہ ذخائر کے کم و بیش برابر کا نقصان ہے جو محکمے میں ہونے والا سب سے بڑا سہ ماہی نقصان بھی رہا۔

تاہم یکم فروری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بھی فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنی کمپنی کی میٹا ورس حکمتِ عملی پر قائم نظر آئے۔ فرم کی کارکردگی کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مارک زکربرگ نے اپنی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی۔

کمپنی کے روحِ رواں مارک زکر برگ نے کہا کہ میں نے اب تک جو سگنل دیکھے ہیں، ان میں سے کوئی بھی یہ تجویز نہیں دیتا کہ ہمیں رئیلٹی لیبز کی حکمتِ عملی کو طویل المدت سمت میں لے جانا چاہئے۔خدشہ ہے کہ سالانہ رئیلٹی لیبز نقصانات 2023 میں بڑھیں گے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ نقصانات کے باوجود ہم اس شعبے میں بامعنی سرمایہ کاری جاری رکھیں گے جو ہمیں طویل المدتی مواقع نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کے میٹا ورس پلان سے مراد ایک ورچؤل دنیا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے سے رابطے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا ورس پلان میں لین دین کیلئے کرپٹو کرنسی ہی استعمال ہوسکتی ہے۔

 

Related Posts