پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس 38 ہزار کی حد سے نیچے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 28 feb
psx 28 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 100 انڈیکس 103.70پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار 983.62پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی دیکھی گئی ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 103.70 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار کی حد سے گر کر 37 ہزار 983.62پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 101.61 پوائنٹس کی کمی سے 17 ہزار 477.60 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 107.58 پوائنٹس کی کمی سے 26 ہزار 289.38 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ کورونا وائرس کا خوف ہے، چار روز کی مسلسل مندی سے 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوچکی ہے، ہفتےکے پہلے روز مارکیٹ 11سوسے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Related Posts