شہرِ قائد میں سورج کے تیور ایک بار پھر تلخ ہوگئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گرمی کی موجودہ لہر کتنے دن اور رہے گی؟
چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیغم نے شہر کے موسم، موجودہ گرمی کی لہر اور آنے والے خنک موسم کے حوالے سے اہم پیس گوئی کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر اکتوبر کا مہینہ کراچی میں سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوتا ہے۔ شہر میں گرمی کی یہ موجودہ لہر مزید 8 سے 9 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو بھی چھہ سکتا ہے۔
شہر میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا؟
چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں باقاعدہ سردی کا آغاز عموماً 15 دسمبر کے بعد ہوتا ہے جبکہ نئے سال (جنوری) کے ابتدائی دس دن سال کے سب سے زیادہ سرد ترین دن شمار ہوتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








