کورونا وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہوسکتا ہے، صدر مملکت عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

president arif alvi confrence
president arif alvi confrence

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا ہے کہ 51 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور پاکستان میں بھی پھیلنے کا امکان ہے، کورونا وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پشاور میں طبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے کافی مسائل ہیں جن میں ہیپاٹائٹس سب سے سنگین ہے، ملک کی 9 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے 3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 51 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلنے کا امکان ہے، لہذا عوام احتیاطی اختیار استعمال کریں جس کے لئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 54 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 2 ہزار 858 ہوگئی

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس زیادہ پھیل گیا تو حج بھی متاثر ہوسکتا ہے، ماسک مہنگے ہوگئے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ خود بھی بنا سکتے ہیں ، ٹشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹویٹر پر ڈالی ہے، بہادر قومیں مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں۔

Related Posts