اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلی نوٹوں کی شکایتیں بڑھنے کے بعد تمام کرنسی نوٹو کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جعلی نوٹوں کی شکایتیں بہت زیادہ آرہی ہیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق کہ نئے نوٹ کی ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ نئے کرنسی نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیورچرز کے ساتھ ہوں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نوٹوں کو نئے سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا،نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹوں کے ڈیزائن فریم ورک شروع ہوچکا ہے امید ہے یہ مارچ تک مکمل ہوگا۔

Related Posts