سوناکشی سنہا کے ہاتھ میں انگوٹھی، منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوناکشی سنہا کے ہاتھ میں انگوٹھی، منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
سوناکشی سنہا کے ہاتھ میں انگوٹھی، منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی جس کے باعث بہت سے ان کے مداح حیران ہوگئے کہ شاید انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔

سوناکشی نے تین تصویریں شیئر کیں جس میں وہ ہیرے کی انگوٹھی پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، تصویروں میں ایک شخص سوناکشی کے ساتھ موجود ہے، مگر اسے فریم سے کاٹا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لیے بڑا دن!!! میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک حقیقت بننے والا ہے اور میں اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ یہ اتنا آسان تھا تاہم اداکارہ نے باضابطہ طور پر منگنی یا منگیتر کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بعض شائقین کا خیال ہے کہ یہ ایک پبلسٹی مہم تھی، جبکہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ یہ ایک جیولری برانڈ کی تشہیری مہم ہے۔ سوناکشی سنہا حال ہی میں خبروں میں تھیں کیونکہ قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ اداکار ظہیر اقبال سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔

Related Posts