سوشل میڈیا اسٹار ڈاکو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈاکو اسٹار کے نام سے مشہور ڈاکو ثناء اللہ شر کی شاعری نے سوشل میڈیا پر بے مثال شہرت حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے ڈاکو اسٹار ثناء اللہ شر کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا جسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جج نے 3روزہ ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے خلاف قتل، اغوا برائے تاوان سمیت 20 مقدمات درج ہیں۔
ملزم ثناء اللہ شر کو گھوٹکی سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران ثناء اللہ شر کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ سندھ حکومت نے ثناء اللہ شر کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 1 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
میانوالی میں پاکستان ائیر فورس ٹریننگ ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ شر کی ساتھیوں کے ہمراہ واردات کیلئے جانے کی اطلاع ملتے ہی ہم حرکت میں آگئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور نور شاہ دم دموں کے مقام پر پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد 2 ڈاکو فرار جبکہ 1 گرفتار ہوگیا جس کی شناخت ثناء اللہ شر کے نام سے ہوئی۔
سوشل میڈیا اسٹار ڈاکو
خاندانی اعتبار سے ثناء اللہ شر کے والد سندھ کے محکمۂ آبپاشی کے ملازم تھے، گڈو بیراج پر تعیناتی کے دوران وہ سرکاری کوارٹر میں رہا کرتے تھے۔ ثناء اللہ شر کو ابتدائی تعلیم بھی گڈو کے علاقے میں ملی جس نے رنوتی کے ایک مدرسے میں داخلہ لے لیا۔
سابق ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ شر نے دو ڈاکو گینگز میں شمولیت اختیار کی اور باورچی کے طور پر مجرموں کا ساتھ دیتا رہا۔ سوشل میڈیا پر ڈاکو اسٹار نے متعدد پیغامات ارسال کیے، پولیس کے خلاف شاعری کی اور عوام کو ڈرایا اور دھمکایا۔
تاہم ثناء اللہ شر خود کو مظلوموں کا ترجمان بھی کہتا تھا اور مقامی رہنماؤں کی تعریف کرتا تھا، اس کے نزدیک جے یو آئی قیادت قابلِ مذمت رہی اور اس نے صحافی برادری کو لیکچر دینے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا تھا۔ اس کی ویڈیوز اور شاعری بے حد مقبول تھی جسے بعض مقامی فنکاروں نے اپنی آواز میں گایا بھی ہے۔