سندھ میں چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC to decide fate of schools today as Omicron increases Pakistan's

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئیں، اسکولوں کے عملے کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

منگل کوچھٹی تا آٹھویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد بچے اسکول پہنچ گئے۔ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھاجارہاہے۔کوویڈ ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمبلی نہیں کروائی گئی۔

تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے بھی ماسک لازمی قرار دیا گیاہے جبکہ اسکول کے دروازے پر ہی ٹمپریچر چیک کیا گیا۔اسکول میں داخل ہوتے ہی سینی ٹائزر بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں کل طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، کراچی میں بل بورڈز گرنے کا خدشہ، وارننگ جاری

سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کے اسکول 50فیصد حاضری کے ساتھ کھولے گئے ہیں، کلاسوں میں بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے۔

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صورتِ حال بہتر رہی تو پرائمری کلاسز 21 جون سے کھل جائیں گی، صوبے میں اب صرف اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کی بہتری پر پانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام کلاسوں میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہو گا، اسکولوں کے تمام عملے کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Related Posts