سکیورٹی مسائل، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے سکیورٹی مسائل کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کو خط لکھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کیا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا تھا۔ سندھ حکومت نے بھی کمیشن کو خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی الیکشن، کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کا خطرہ

سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمشنر کو کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کر رہا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کا مطالبہ ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات ملتوی کردے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی اور حیدرآباد میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی نگرانی کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ کنٹرول روم ہفتے (آج) سے کام کرنا شروع کر دے گا اور آخری نتائج کی وصولی تک بلا تعطل آپریشن جاری رکھے گا۔

Related Posts