عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کے صوبائی فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کے صوبائی فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع جاری کردیا
عدالت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کے صوبائی فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عدالت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام کو ہٹانے کے صوبائی حکومت کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع جاری کردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت کے یکطرفہ فیصلے پر ریمارکس دیتے ہوئے معزز جج نے کہا کہ وفاق سے مشاورت اور سوال و جواب کے بغیر آئی جی کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے کہا کہ اگر حکومتِ سندھ صوبائی آئی جی کو تبدیل کرنا ہی چاہتی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔ آئینِ پاکستان کے تحت آئی جی کو ہٹانے کا  طریقہ کار درست نہیں۔

ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت دونوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع جاری کردیا۔

نوٹس کے تحت سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے  سندھ حکومت کو وفاق سے مشاورت کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو سندھ حکومت کے آئی جی سندھ کو ہٹانے کے عمل پر رپورٹ پیش کردی گئی جس میں الزام لگایا گیا کہ آئی جی سندھ کا جرم پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف کارروائی تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی اور وزیر اعظم کو شواہد پیش کیے جس کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کے عمل پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئی جی کو رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر ہٹانے کا الزام

Related Posts