سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں عائد، آمد و رفت بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh again lock horns over lockdown

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت نے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو تعلیمی اداروں کے لیے مختص گاڑیوں میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی ہے انہیں 15 ستمبر کے بعد کسی بھی دفتر کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دریں اثنا کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو 15 اکتوبر سے موٹرویز پر سفر کے لیے لازمی قرار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا مزید 69 زندگیاں نگل گیا، 3909 شہری وباء سے متاثر

اس سے قبل 24 اگست کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ جن لوگوں کو کورونا ویکسین نہیں دی گئی ہے انہیں 15 اکتوبر سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسد عمر نے کہا تھاکہ 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ ہونے پر فضائی سفر نہیں ہوسکے گا۔ 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرنے والے پاکستان نہیں آسکتے۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔

انہوں نے کہا تھاکہ ایک ڈوز ویکسین نہ لگوانے پر اسکول میں حاضری کی اجازت نہیں ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ 31 اگست کے بعد اسکول ٹرانسپورٹرز بغیر ویکسین کام نہیں کرسکیں گے۔

Related Posts