شلپا شیٹھی ٹوٹی ہوئی ٹانگ میں بھی یوگا کرنے لگیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شلپا شیٹھی ٹوٹی ہوئی ٹانگ میں بھی یوگا کرنے لگیں
شلپا شیٹھی ٹوٹی ہوئی ٹانگ میں بھی یوگا کرنے لگیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ شلپا شیٹھی ٹوٹی ہوئی ٹانگ میں بھی وہیل چیئر پر بیٹھ کر آسان یوگا مشقیں کرنے میں مصروف ہوگئیں۔

معروف اداکارہ کا فلم میں شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود اداکارہ کا حوصلہ کم نہیں ہوا اور انہوں نے ٹانگ میں چوٹ ہونے کے باوجود بھی یوگا کی مشکیں کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی نئی وڈیو نے ان کے چاہنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا، انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وہیل چیئر پر ہیں اور ان کی زخمی ٹانگ پر بیلٹ بندھا ہوا ہے۔ اس کے باوجود وہ یوگا کی مشقیں کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ نے اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

شلپا شیٹھی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ دس دن کے آرام کے بعد مجھے سمجھ آیا کہ اسٹریچ نہ کرنے کی کوئی اچھی وجہ موجود نہیں ہے۔ اگرچہ انجری کو صحیح ہونے میں مزید کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن مکمل فارغ رہنے سے جسم کو زنگ لگ سکتا ہے۔

Related Posts