عالیہ بھٹ نے اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ بھٹ نے اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا
عالیہ بھٹ نے اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے نام میں شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام ’کپور‘ کا اضافہ کررہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد باضباطہ طور پر پاسپورٹ پر اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اب ہمارے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اس لیے جب سب کپور اکٹھے سفر کر رہے ہوں تو میں اکیلی بھٹ ہوں گی۔اس لئے نام تبدیل کررہی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ان کا فلمی نام عالیہ بھٹ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ میں وہ اپنے نام میں ’کپور‘ کا اضافہ کرنے جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:فیروز خان اور ثنا ء جاوید کے بہت نخرے ہیں،عفت عمر

اداکارہ نے کہا کہ انہیں عالیہ بھٹ کپور کہلائے جانے پر خوشی ہوگی اسی لیے وہ اپنا خاندانی نام تبدیل کررہی ہیں۔

Related Posts