Friday, March 29, 2024

ٹوئٹر کا اہم اقدام، 24 گھنٹے بعد غائب ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے عوام کیلئے اہم سہولت متعارف کراتے ہوئے 24 گھنٹوں کے بعد غائب ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹویٹس کی جگہ فلیٹس متعارف کرا رہے ہیں جو ٹویٹس کے مقابلے میں ایسے پیغامات ہوں گے جو ہر 24 گھنٹے بعد غائب ہوجایا کریں گے، جبکہ قبل ازیں اسنیپ چیٹ اور انسٹا گرام پر اسٹوریز کے نام سے پہلے ہی یہ فیچر دستیاب ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم یہ فیچر برازیل، اٹلی، بھارت اور جنوبی کوریا میں آزما چکے ہیں اور ہمارے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہم ٹوئٹر پر پریشانی اِس لیے محسوس کرتے ہیں کہ یہاں پیغامات عوام کے سامنے اور مستقل ہوتے ہیں۔

اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں ٹوئٹر کے ڈیزائن ڈائریکٹر جوشوا ہیرس اور پراڈکٹ منیجر سیم ہاویسن نے آگاہ کیا کہ ٹویٹس مستقل ہوننے کی وجہ سے صارفین پر یہ دباؤ بھی ہوتا ہے کہ ری ٹویٹس اور لائیکس کو کس طرح سنبھالیں۔

بلاگ پوسٹ میں ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فلیٹس 1 روز بعد غائب ہوجایا کریں گے جس سے ہمارے صارفین ذاتی اور قدرے کھل کر پیغامات کرسکیں گے اور اپنے احساسات بیان کریں گے جو 1 روز بعد دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  ایسے جرائم پیشہ افراد جو کسی کو ہراساں یا خوفزدہ کہنا چاہیں، فلیٹس کا منفی فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں جبکہ جن لوگوں نے آپ کو بلاک کر رکھا ہو، انہیں بھی فلیٹس میں ٹیگ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر بورڈ کا اعتماد کا اظہار، ملازمت سے نکلوانے کی کوشش ناکام