شام ادریس اور فروگی نے علیحدگی اختیار کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام ادریس اور فروگی نے علیحدگی اختیار کرلی
شام ادریس اور فروگی نے علیحدگی اختیار کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے اہلیہ سحر المعروف فروگی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

شام ادریس نے انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری پر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

Sham Idrees announces break in his marriage with Froggy

علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے تحریر کیا کہ میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو اس مسئلے میں شامل نہ کریں۔

مزید پڑھیں:مہوش حیات کی ہیلی کاپٹر میں دبئی کی سیر، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں، انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

Related Posts