مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: راشد نسیم کو اٹالین ٹی وی شو انتظامیہ نے اپنے شو میں 4 عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے مدعو کرلیا، اٹلی قونصلیٹ خانہ نے ویزا کا اجرا کر دیا۔

محمد راشد اپنے شاگرد اصمر جاوید کے ساتھ اٹالین گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹی وی شو میں شرکت کریں گے۔

راشد نسیم کو اٹالین قونصل خانہ میں مدعو بھی کیا گیا اور قونصل جرنل نے ملاقات بھی کی اور مستقبل میں اپنے تعاون کا یقین دلایااور کہا کے ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

اٹالین کمپنی نے راشد نسیم کی انشورنس بھی کر وادی اگر راشد نسیم کی ریکارڈ بناتے ہوے ڈیتھ ہوجاتی ہے یا کوئی بھی پرمیننٹ انجری جیسے کے بہرا ہوجانا، اندھاہوجانا ہاتھ یا پاؤں کا ٹوٹ جانا اس صورت میں راشد نسیم کی فیملی کو ساڑے 5 کڑور روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔

راشد نسیم اس سے پہلے بھی دنیا کے مشہور ٹی شو ز میں شرکت کر چکے ہیں جن مے جرمنی۔کوریا۔چایئنہ۔سنگاپور۔اٹلی شامل ہے۔

راشد نسیم اٹالین ٹی وی شو میں دو نن چکو کیٹیگری اور بریکنگ کے ریکارڈ بنائیں گے جس میں ایک منٹ میں نن چکو کے ساتھ کلے ٹارگٹ کو توڑنا اور دوسرے ریکارڈ میں نن چکو کے ساتھ دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے کارڈ کو بوتل گرائے بغیر نکالنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں:بابر سے خراب تعلقات کی افواہیں، وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا

جبکہ ایک منٹ میں سر سے کولڈڈرنک کین پھاڑنے کا ریکارڈ سر کے ساتھ ایک منٹ میں بوتل کے ڈھکن کھولنا شامل ہے، راشد نسیم کا کہنا تھا حکومتی سرپرستی کے بغیر ریکارڈ بنانا کافی مشکل کام ہے لیکن اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دے رہا ہوں۔

Related Posts