الیکشن کے متعلق اپنے ایک انٹرویو میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے ن لیگ کے اجلاس میں طلب نہیں کیا گیا، میں خود پارٹی صدر شہباز شریف سے کہہ چکا تھا کہ مجھے پارٹی کے امور سے الگ رکھیں۔
عدالت نے عمران خان کی بات بیٹوں سے نہ کرانے پر ایس پی اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں ن لیگ میں موجود تو ہوں لیکن آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا قائل نہیں۔ پہلے ہی کہہ چکا کہ اگر مسلم لیگ (ن) میں اگلی نسل قیادت سنبھالے گی تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔
ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حلقے کے عوام مجھ پر بہت دباؤ ڈال رہے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیا جائے۔ مسائل الیکشن سے حل نہیں ہونے، تمام جماعتیں آپس میں مل بیٹھیں۔ جیل میں موجود لوگوں کو سیاست ایک طرف رکھنی پڑے گی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے بعد ملک گیر دوروں کے دوران انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔