حکومت مدت پوری کریگی، عمران خان سڑکوں پر پھرتے رہیں گے۔شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے، شاہد خاقان عباسی
پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے، شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ن لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان سڑکوں پر پھرتے رہیں گے۔ نیب نے جو ظلم جاوید اقبال کے دور میں کیے، اس کی مثال نہیں ملتی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ چیئرمین نیب بھی جواب دے اور نیب کے یہ اہلکار جو ملک کا قانون توڑتے اور ظلم کرتے رہے، اپنی کرپشن کا جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ نیب کی عدالتوں اور تفتیش میں کیمرے لگائیں تاکہ پاکستان کے عوام کو تماشوں کا پتہ چلے۔ن لیگ کے خلاف کیس عدالتوں میں کیمرے لگا کر چلائیں تاکہ کرپشن کا علم ہوسکے۔

گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج نیب کا صرف ایک حل ہے کہ اس کو لوگوں کو لوٹنے اور ظلم کرنے والے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے۔نیب چیئرمین بتائیں انہوں نے اپنے دور میں کتنے سیاستدان پکڑے؟ کیا کیا برآمد کیا؟ 

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے نیب کا چیئرمین وہ آدمی ہے جو مکمل طور پر عمران خان کے قبضے میں تھا، عمران خان کے دفتر میں بیٹھا وزیر ہدایات دیتا تھا کہ کس کو گرفتار، کس کی بے عزتی اور کس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

Related Posts