صوابی کی سنگل سائٹ سے بدھ مت کے 400نوادرات دریافت کر لیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوابی کی سنگل سائٹ سے بدھ مت کے 400نوادرات دریافت
صوابی کی سنگل سائٹ سے بدھ مت کے 400نوادرات دریافت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوابی: محکمہ آثار قدیمہ کو ضلع صوابی کے قصبے بابو ڈیہری میں ایک مقام سے مختلف اقسام کے 400بدھ مت کے نوادرات ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق قدیم نوادرات کی بڑی مقدار دریافت کی گئی ہے، ڈویژن کی جانب سے آثار قدیمہ کی جانچ میں انتہائی بہتری کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بدھ مت کے نوادرات کو بڑی مقدار میں دریافت کیا گیا ہے، جوکہ اس علاقے میں اب تک کی دریافت کی گئی نوادرات کا ایک ریکارڈ ہے۔

اس سنگل سائٹ میں قدیم نایاب چیزوں کی ایک بہت بڑی مقدار موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا، جس میں تقریباً 400بدھ مت کے نوادرات شامل ہیں اور اس مقام سے ایک شیطانی سٹوپا بھی دریافت ہوا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق مذکورہ مقام پر کھدائی کا عمل ڈیڑھ سال قبل شروع کیا گیا تھااور عملے کی سخت محنت اور لگن کے باعث بدھ مت کے نوادرات اور ایک اسٹوپا کو دریافت کیا گیا۔

اس سائٹ کی کھدائی کے اوپر یہ اعتراضات بھی اُٹھائے گئے کہ یہاں غیر قانونی طور پر کھدائی کا کام ہورہا ہے، اور اس حوالے سے انہیں اعتراضات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: نوعمر پاکستانی طالبہ روحانہ خٹک کا اعزاز، انگریزی کا نیا لفظ تخلیق

اتھارٹی کے مطابق حکام نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے تناظر میں اس سائٹ کے دفاع اور بہتری کے لئے بھرپور انداز میں کام شروع کردیا ہے۔

Related Posts