شاہنواز دہانی کی ملتان سلطانز کیلئے شاندار کارکردگی، شاہد آفریدی کی تعریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہنواز دہانی کی ملتان سلطانز کیلئے شاندار کارکردگی، شاہد آفریدی کی تعریف
شاہنواز دہانی کی ملتان سلطانز کیلئے شاندار کارکردگی، شاہد آفریدی کی تعریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم ملتان سلطانز کیلئے کھیلتے ہوئے شاہنواز دہانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ان کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران شاہنواز دہانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دہانی کی بالنگ میں بہتری نہیں دیکھ رہا۔ انہیں جشن منانے کے انداز کی بجائے کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم مینجمنٹ کو حارث رؤف کے تھپڑ مارنے پر ایکشن لینا چاہئے تھا۔شاہد آفریدی

سابق کپتان کی تنقید کا جواب شاہنواز دہانی نے شاندار پرفارمنس سے دیا۔ حالیہ انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ شاہنواز دہانی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ گزشتہ روز کے کوالیفائر میچ میں شاہنواز دہانی نے 19رنز کے عوض 3اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

شاہنواز دہانی نے میچ کے دوران ایک اچھا کیچ لے کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپین ٹیم ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے شاہنواز دہانی کی ناقابلِ یقین حد تک بہترین صلاحیت کا مظاہرہ دیکھ کر بہت مسرت ہے، میچ میں جس قسم کی کارکردگی دہانی نے دکھائی، بالکل اسی طرح انہوں نے گزشتہ برس بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 

Related Posts