ٹیم مینجمنٹ کو حارث رؤف کے تھپڑ مارنے پر ایکشن لینا چاہئے تھا۔شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیم مینجمنٹ کو حارث رؤف کے تھپڑ مارنے پر ایکشن لینا چاہئے تھا۔شاہد آفریدی
ٹیم مینجمنٹ کو حارث رؤف کے تھپڑ مارنے پر ایکشن لینا چاہئے تھا۔شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھیل کے دوران حارث رؤف کے تھپڑ مارنے پر ایکشن لینا چاہئے تھا، انہیں آئندہ کیلئے محتاط رہنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران متعدد کرکٹ ریکارڈز اپنے نام کرنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ میری حارث رؤف سے ملاقات ہوئی ہے، وہ اچھے لیکن جارحانہ طبیعت رکھنے والے انسان ہیں، تنقید کا موقع کسی کو نہیں دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

باکسر عامر خان کو کیل بروک سے بڑی شکست، ریٹائرمنٹ پر غورشروع 

بین الاقوامی میچز کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ مقابلے ٹی وی پر براہِ راست دکھائے جاتے ہیں۔ میدان میں کیے جانے والے سب کام ریکارڈ پر آجاتے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کا سوچنا چاہئے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لڑکوں کی تربیت مینجمنٹ کا کام ہے، کھلاڑیوں کو اکیڈمیز میں سکھایا جائے۔ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی حارث رؤف کو بہت احتیاط کرنا ہوگی۔ ایسی بات کوئی اگلی مرتبہ برداشت نہیں کریگا۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کا دفاع کرنے کی بجائے لاہور قلندرز کو انہیں سبق دینا چاہئے تاکہ آئندہ ایسی کوئی بات نہ ہو۔ واضح رہے کہ حارث رؤف نے حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مارا تھا۔ 

Related Posts