شہبازشریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کوناکافی قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahbaz sharif criticises govt over petroleum prices reduction

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کومسترد کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کوناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیاجارہا۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پاکستان میں پیدا ہونے والے غیرمعمولی حالات میں عوام کو تیل کی قیمتوں میں پوری کمی منتقل کی جائے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس پر ریسرچ کیلئے یہودی تنظیم کو اجازت دیئے جانے کا انکشاف

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی پیکیج دے سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف، کم ازکم تیل کی قیمتوں کا فائدہ تو عوام کو دیاجائے۔

Related Posts