یومِ شہدائے کشمیر: مقبوضہ وادی کے 22 شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ شہدائے کشمیر: مقبوضہ وادی کے 22 شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی
یومِ شہدائے کشمیر: مقبوضہ وادی کے 22 شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں مقبوضہ وادی کے 22 شہداء کی عظمت کو سلام  پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے ان 22 بیٹوں کو خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں جو ظالم ڈوگرہ فوجیوں کے سامنے سینہ سپر رہے۔

پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے 22 بہادر جوانوں نے عشروں پر محیط حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں انقلابی روح پھونک دی جس کے بعد آج تک کشمیری عوام آزادی کیلئے شہید ہو رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر کے موقعے پر غاصب بھارت سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک بہادر کشمیریوں کی ولولہ انگیز جدوجہد کو سبوتاژ نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں  و کشمیر میں ظلم و ستم کا جو بازار آج گرم نظر آتا ہے، اُس کی ابتدا برصغیر کی برطانوی سامراج سے آزادی سے قبل ہوئی اور 13 جولائی 1931ء کے روز 22 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن کی یاد میں مظلوم حریت پسندوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے۔

آج سے ٹھیک 89 سال قبل یعنی 1931ء میں 13 جولائی کے روز ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ہر سطح پر مسلمانوں کا استحصال شروع کردیا۔مسلمانوں کی مذہبی عبادت گاہوں، مساجد اور قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ دیگر بے شمار ظلم و ستم ڈھائے گئے۔

مزید پڑھیں:حریت پسندوں سے یکجہتی، یومِ شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے

Related Posts