طارق عزیز کے انتقال پر شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز کا اظہار تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طارق عزیز کے انتقال پر شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز کا اظہار تعزیت
طارق عزیز کے انتقال پر شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز کا اظہار تعزیت

اسلام آباد: پاکستان کے مشہور و معروف کمپیئر اور آرٹسٹ طارق عزیز کے انتقال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔

طارق عزیز کے انتقال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے،انہوں نے کہا کہ طارق عزیز ایک باکمال کمپیئر، آرٹسٹ، شاعر اور ادیب تھے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعا کی کہ مالک ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی معروف آرٹسٹ اور طارق عزیز شو کے بانی طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تعلیم و تفریح فراہم کی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ طارق عزیز اعلیٰ فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے، اپنے پروگرام کو عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا۔طارق عزیزلوگوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

Related Posts