تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاک نیوزی لینڈ میچ کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاک نیوزی لینڈ میچ کیلئے سکیورٹی پلان مرتب
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاک نیوزی لینڈ میچ کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

کراچی: نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں 03 مئی 2023سے شروع ہونے والے پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ میچز کے حوالے سے سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیاہے۔

سیکیورٹی پلان ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وضع کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران، پاک فوج، سندھ رینجرز اور پی سی بی کے افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طورپر 6500 سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی پرمامورہونگے۔ ایس ایس یو کے 1000 کمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 2600 اہلکار خدمات سر انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے 1800، اسپیشل برانچ کے600 اورڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات ہیں۔

جدید تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزپرمشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T)ٹیم بطور کوئیک ریسپانس فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہے گی اوراسٹیڈیم کے اطراف گشت پر بھی مامورہوگی۔

ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی گئی ہے۔اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے اور ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پرسخت پابندی ہے۔

سرشاہ سلیمان روڈکے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں /شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے درج ذیل پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد

تماشائیوں کو ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یو کمانڈوز پارکنگ پوائنٹس سے لے کر انکلوژر تک مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے۔ تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے صرف گیٹ نمبر 6 تا گیٹ نمبر 14تک سے داخلے کی اجازت ہوگی۔

Related Posts