صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کےلیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس، سماعت کےلیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس، سماعت کےلیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس پر قائم مقام چیف جسٹس نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ لارجر بینچ 5 ججز پر مشتمل ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، لارجر بینچ کی سربراہی خود قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال کریں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز جسٹس قائم بینچ کا حصہ نہیں ہونگے۔

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس قاضی محمد امین، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہونگے۔ 5 رکنی لارجر بینچ 26 اگست کے بجائے پیر کو کیس کی سماعت کرے گا، کیس سے متعلق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو نوٹس جار ی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئین کی دفعہ 184 (3) کے تحت عوامی مفاد میں نوٹس لیا تھا۔ صحافیوں کو ہراساں کرنے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔

فیصلے ‏میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اپنےدائرہ اختیار سے تجاوز کیا ‏پریس ریلیز میں نہیں لکھا صحافیوں نے عدلیہ کے خلاف کیا رپورٹ کیا؟ ایف آئی ‏اےنےتاثردیامقدمات عدلیہ کی جانب سےدرج کرائے۔

یہ بھی پڑھٰیں : پاک کالونی میں پولیس اور رینجرز کا بڑا آپریشن، 45 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Related Posts