گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر قادیانی ہیں یا نہیں؟ نئی بحث چھڑگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر قادیانی ہیں یا نہیں، نئی بحث چھڑگئی
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر قادیانی ہیں یا نہیں، نئی بحث چھڑگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مرکزیہ مولانا عزیز احمد عرف لالہ جی نے 6 اکتوبر 2021ء کو ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر رضا باقر فتنہ قادیانی کی شاخ لاہوری گروپ کا ماننے والا ہے،جو کہ آئین پاکستان کے نزدیک کافر ہیں اور ایک کافر جو کہ پاکستان کے آئین ہی کو تسلیم نہیں کرتا، اس کو کلیدی عہدہ دینا تشویش ناک امر ہے۔اس لیے حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسے اس کلیدی عہدے سے فی الفور فارغ کیا جائے، بصورت دیگر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان جلسے کے دوران اس پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

ادھر اس انکشافاتی بیان کے بعد ملک بھر میں ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے ایسا کیا عمل کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے پر تعینات ہونے کے 16ماہ بعد ان کا عقیدہ علمائے کرام کو مل گیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اب ایک متنازعہ شخصیت بن کر سخت تنقید کی زد میں آئیں  گے اور انہیں ممکنہ طور پر عہدہ بھی چھوڑنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کیا یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے کہ کوئی بھی شخص کسی پر الزام عائد کرے اور وہ کسی کے الزام کے بعد عوام کے سامنے صفائیاں دینا شروع کردے، الزام عائد کرنے پر ثبوت دینا لازم ہوتا ہے، تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک لوگوں کے سامنے کہہ دیں کہ میں ”حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ و سلم کو آخری نبی مانتا ہوں”۔

سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا 4مئی 2019 سے اب تک16ماہ گزر گئے ہیں  جس کے بعد اب عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے جید علمائے کرام کی تحقیق مکمل ہوئی کہ گورنر اسٹیٹ بینک قادیانیوں کے کس گروہ سے ہیں۔اس حوالے سے مولانا عزیز احمد سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں  نے فون ریسیو نہیں کیا۔

ادھر پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے مشرق وسطی علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم ہاؤس میں خود گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا سے سوال کیا تھا کہ ان کے متعلق یہ بات عام ہے کہ وہ قادیانی ہیں، جس پر انہوں نے کئی لوگوں  کے سامنے مجھے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہے میں مسلمان ہوں اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کو آخری نبی ماننے والا ہوں۔

مزید پڑھیں: نیب ریفرنس میں نامزد، جبری ریٹائرڈ اور مفلوج افسر EOBI کے DG آپریشنز نارتھ تعینات

معلوم رہے کہ وزارتِ خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر رضا باقر کو 3 سال کی مدت کے لیے گورنر سٹیٹ بینک تعینات کیا تھا۔اس سے قبل وہ عالمی مالیاتی ادارے سے وابستہ تھے۔

Related Posts