اسلام آباد: سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے،جہاں ان کے ہم منصب شیخ رشید نے نور خان ایئربیس راولپنڈی پر ان کا استقبال کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزارت داخلہ کے مطابق وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت اہم حکومتی اور سیکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
فریقین سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایک روز قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم دورۂ چین کے بعد متحرک، 2 اہم اجلاس آج طلب کر لیے